مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی فوج نے19 سالہ فلسطینی لڑکی کو سر پر گولی مار کر شہید کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کےمغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ظلم و بربریت کی انتہاء کرتے ہوئے کار سوار 19 سالہ فلسطینی لڑکی کو سر پر گولی مار کر شہید کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک کار کو گھات لگا کر نشانہ بنایا۔ تین اطراف سے کار پر کی گئی فائرنگ میں ایک فلسطینی لڑکی شہید اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں آپریشن ’’سیف القدس‘‘ صیہونی حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والی لڑکی کی شناخت 19 سالہ ثنا التال کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والے 28 سالہ نوجوان انس کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ یہ نوجوان کار چلا رہا تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس اسرائیلی فوج نے صرف مغربی کنارے میں 197 فلسطینیوں کو شہید کیا جس میں 43 بچے بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button