
اسرائیلی فوج نے مزید 49 فلسطینی شہید کردیے
شیعہ نیوز: اسرائیل نے غزہ کے النصر اسپتال پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں صحافی سمیت متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
نیوز نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں 49 فلسطینی شہید کردیے جس میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے غزہ کے النصر اسپتال پر بھی حملہ کیا، اسرائیل نے اسپتال میں حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ہونے کے دعوے کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ: علامہ مقصود علی ڈومکی کی گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے ملاقات
دوسری جانب سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ دنیا غزہ میں قحط کے اعلان کا انتظار نہ کرے، خوراک کی کمی اور بنیادی ضروریات نہ ملنے سے فلسطینیوں کی اموات شروع ہو چکی ہیں۔