مشرق وسطی

اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے دوران 15 فلسطینی گرفتار، قباطیہ میں مسلح تصادم

شیعہ نیوز : کل جمعرات کو اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تلاشی کے دوران 15 فلسطینیوں ‌کو حراست میں لے لیا۔ ادھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قباطیہ کے مقام پر فلسطینیوں اور قابض صیہونی فوج کے درمیان مسلح تصادم میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران 7 شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ زیادہ تر گرفتایاں شمال مغربی رام اللہ میں کوبر کے مقام سے کی گئیں۔ یہاں سے گرفتار فلسطینیوں کی شناخت باجس البرغوثی، سلیمانی کنعان، علی کنعان، ابراہیم عفیف البرغوثی، محمود احمد شنان،علی احمدشنان اور جاد اللہ احمدابو الحاج کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ادھرغرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مشرق میں الغیر کالونی میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فوج نے 38 سالہ احمد حازم نعسان اور 27 سالہ عماد رضا ابو علیا کو حراست میں لے لیا جب کہ بیرزیت میں تلاشی کے وران یوسف المعری نامی ایک شہری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

غرب اردن کے شمالی شہرجنین میں قباطیہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران چھاپے مارے جس پر فلسطینی گھروں سے باہر نکل آئے اور قابض اسرائیلی فوج کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر قابض فوج نے نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال کیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینیوں نے صیہونی فوج پر سنگ باری بھی کی۔ دوسری طرف قابض فوج نے نہتے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button