مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے سے 18 فلسطینی زیر حراست

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے سے 10 مزدوروں سمیت 18 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی اسیران کی سوسائٹی کے مطابق سات فلسطینی نوجوانوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ قصبے میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی مہم کے دوران گرفتار کیا گیا۔

آٹھ فلسطینی شہریوں کو طولکرم میں ان کے گھروں سے اغوا کیا گیا۔

اسی دوران قابض اسرائیلی فوج نے دس مزدوروں کو طولکرم کے قریب دیوار علیحدگی کے دروازے سے 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی دوکانیں زبردستی بند کروا دیں۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں کو قصبے میں تعینات کیا گیا ، دوکانداروں کو مجبور کیا گیا کہ وہ اپنی دوکانیں بند کر دیں اور پیدل چلنے والوں کی تلاشی لی گئی۔

اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے العیسویہ قصبے سے 9 فلسطینی شہریوں کواغوا کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button