مشرق وسطی

اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے،24 شہری زیر حراست

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں توڑپھوڑ، لوٹ مار کے ساتھ ساتھ 24 فلسطینوں کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران دو درجن فلسطینیوں‌کو گرفتار کیا۔ گھروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے غرب اردن میں تلاشی کے دوران سیکیورٹی اداروں کو مزاحمتی کارروائیوں اور یہودی آباد کاروں پر حملوں میں ماخوذ فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں حلحول کے مقام پر تلاشی کے دوران ایک خاتون سمیت 9 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ حراست میں لی گئی خاتون کی شناخت سہیر احمد البطران کے نام سے ہوئی ہے۔ اسیر فلسطینی عمر عیسیٰ اسلیمیہ کی اہلیہ ہیں۔ اس کے علاوہ 16 سالہ عبدالعزیز محمد قوقاس اور 16 سالہ محمد بسام اخلیل کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے بیت لحم سے 30 سالہ فلسطینی احمد ابراہیم عویس کو عائدہ کیمپ سے گرفتار کیا۔

وسطی رام اللہ میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے پانچ فلسطینیوں عطا زیدانی، سابق اسیر صدام تیسیر الاسمر، عزالدین فائز رحیمہ اور بیت ریما سے سابق اسیر مہند جرادات اور بیتونیا سے عدی ابو شمالہ کو گرفتار کیا گیا۔

شمالی شہر جنین میں تلاشی کے دوران دو نوجوانوں اسامہ محمود السعدی، سابق اسیر ناطق حنتولی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

طوباس سے سابق اسیر ثائر جمیل بنی عودہ، نابلس سے محمود السبتی، عیسیٰ نظمی حشاش، بیت المقدس سے سلوان اور عیسویہ سے 4 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کے لیے چھاپوں کے دوران قابض فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار اور قیمتی سامان کی توڑپھوڑ بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button