مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حزب اللہ اور ایران ناقابل شکست ہیں، اسرائیلی جنرل کا اعتراف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) غاصب صیہوی ریاست اسرائیل کے جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ اور ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی جنرل اسحاق بریک نے حزب اللہ اور ایران کی میزائل طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے میزائل ہی اسرائیل کو جنگ زدہ علاقے میں تبدیل کردیں گے اور انہیں اسرائیل میں داخل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔

صیہونی جنرل کا کہنا تھا کہ انتہائی معتبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حزب اللہ کے پاس مختلف سائز کے ایک لاکھ تیس ہزار جبکہ دس ہزار سے زائد، بھاری اور دو مار کرنے والے میزائل موجود ہیں جن میں ایک سے تیس میٹر کے دائرے میں اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے اسمارٹ میزائل بھی شامل ہیں۔

اسحاق بریک نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ایسا ملک نہیں جو اتنی بڑی تعداد میں میزائلوں کا مقابلہ کرسکے۔
اس سے پہلے اسرائیل کے چینل تیرا نے بھی اعتراف کیا تھا کہ جنگ کی صورت میں اسرائیل کو انتہائی المناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا اور تل ابیب و حیفا روزانہ سیکڑوں میزائلوں کا نشانہ بنیں گے۔
اس کے نتیجے میں ایئر پورٹ اور بندرگاہیں بند ہوجائیں گی اور صیہونیوں کو فرار کا بھی موقع نہیں ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button