مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی حکومت کی دہشت گردی فلسطینی شہداء کی تعداد 4 ہو گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے دفتر میں موجود ایک پولیس اہلکار کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

رپورٹ کے مطابق جنین میں پولیس اسٹیشن پر موجود ایک اہلکارطارق احمد لوئی بدوان کو اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے گولی ماری گئی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔ بدوان کی شہادت کے بعد جنین میں جمعرات کے روز شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو ایک فلسطینی جوان کو بیت المقدس کے باب الاسباط علاقے میں اس بہانے سے گولی مار کر شہید کردیا کہ بقول ان کے وہ صیہونیوں پر چاقو سے حملہ کرنا چاہتا تھا۔

جمعرات کو اسرائیلی فوج نے القسام بریگیڈ کے شہید کمانڈر احمد جرار کے بھائی اسیر کارکن احمد القمبع کا مکان مسماری کرنے کا ظالمانہ سلسلہ شروع کیا تو اس پر فلسطینیوں نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے صیہونی فوج سے مکان کی مسماری روکنے کا مطالبہ کیا مگر اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بدھ کو سترہ سالہ فلسطینی نوجوان محمد سلمان طعمہ الحداد شہر الخلیل کے باب الزاویہ کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے تھے۔

دوسری جانب غرب اردن میں نسل پرستانہ سینچری ڈیل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

غرب اردن میں مظاہرین کے ارد گرد بڑی تعداد میں صیہونی فوجی تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں مظاہرین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ تمام فلسطینی گروہوں نے اس ناپاک منصوبے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ فلسطینی گروہوں نے اس ناپاک منصوبے پر عملدرآمد کو روکنے کے لئے دو راستوں کا انتخاب کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ انیس سو تیرانوے میں ہونے والے اوسلو معاہدے کو منسوخ کر دیں گے جبکہ دوسری طرف سینچری ڈیل کے مقابلے میں متحد ہو کر استقامت و مزاحمت کی راہ اختیار کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button