مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی انٹیلی جنس کی دس سالہ فلسطینی بچے سے باز پرس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل یقین مظاہر سامنے آرہے ہیں۔ کم سن بچوں کو بھی دہشت گرد اور اشتہاری قرار دے کر انہیں گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے10 سالہ محمد یاسر نجیب کو اشتہاری قرار دے کر اسے خود کو حکام کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاسر نجیب پرانے بیت المقدس کا رہائشی ہے۔

دس سالہ بچے محمد نجیب کے والد یاسر نجیب نے کہا کہ اسکے بیٹے کو صیہونی انٹیلی جنس حکام نے چوتھی بار ان کے بچے کو باز پرس کے لیے طلب کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی خفیہ ایجنسی نے اسے فون کال کے ذریعے حکم دیا کہ وہ اپنے بچے کو بیت المقدس میں القشلہ حراستی مرکز میں تفتیش کے لیے لے کر آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button