مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی جارحیت، حق واپسی ریلی پر فائرنگ سے 55 فلسطینی زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 55 فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ جمعہ کو غزہ کےمشرقی علاقوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 55 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق 29 فلسطینی براہ راست گولیاں لگنے جب کہ دیگر شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔

مقامی فیلڈ آبزرور نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں حق واپسی تحریک کے 74 ویں جمعہ کو مظاہرین پر مشین گنوں، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں دو خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم55 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے پر امن فلسطینیوں پر مشین گنوں سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے بعض کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز غزہ میں مختلف مقامات پر حق واپسی ریلیاں نکالی گئیں۔ قابض صیہونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین کی حق واپسی تحریک 30 مارچ 2018ء سے جاری ہے۔ اس تحریک کےآغاز سے اب تک تین سوسے زائد فلسطینی شہید اور 31 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button