ایران کے حملے کے بعد تل ابیب میں خون کی شدید قلت کا سامنا، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف
شیعہ نیوز: عبرانی میڈیا نے تل ابیب پر ایران کے حملے کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے باعث ہسپتالوں میں خون کے ذخائر کی کمی کو تسلیم کیا ہے۔
المیادین نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں امدادی مراکز نے صہیونیوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے اسرائیلی مرکز “ایوییم” پر شدید حملے، متعدد ہلاک اور زخمی
ان مراکز نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں تل ابیب کے اسپتالوں میں خون کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
اگرچہ صیہونی حکام ایران کی جانب سے گزشتہ رات کئے گئے میزائل حملوں کے ساتھ ساتھ جنوبی لبنان میں دشمن کے پیادہ دستوں کے خلاف حزب اللہ کی زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کو سختی سے سنسر کر رہے ہیں، لیکن تل ابیب کے اسپتالوں میں خون کی شدید قلت نے بہت سے حقائق برملا کر دیئے ہیں۔