دنیاہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی میڈیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی میڈیا نے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو برطرف کرنے کے ایک ماہ بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طرز عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سے باتیں کرتے ہیں، وہ عملاََ کچھ نہیں کرتے۔

اسرائیلی میڈیا کے متعدد ذرائع ابلاغ نے صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے انہیں محض ’’باتونی ‘‘ قراردیا۔ عبرانی ٹی وی چینل 12 کے مطابق ٹرمپ بہت زیادہ بولتےہیں مگر عملا کچھ نہیں کرتے۔ وہ صرف باتونی اور لاپرواہ انسان ہیں۔

ٹرمپ سے اسرائیلی میڈیا کی مایوسی میں اس وقت اضافہ ہوا جب ڈیموکریٹس نے کہا تھا کہ ٹرمپ ایرانی صدر حسن روحانی سے مل سکتےہیں۔

عبرانی ریڈیو نے امریکی صدر کے بیانات کو توہین آمیز قرار دیا۔

ٹیلی ویژن کے تجزیہ کار ایہود بعاری نے کہا کہ ہم نے ٹرمپ کے ساتھ مل کربہت بڑی غلطی کی۔ وہ ناقابل اعتبار ہیں۔

لیکوڈ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ’’ایران بہادر ، مضبوط ، اور بے رحمی سے اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے ، اور ٹرمپ کی چہچہاہٹ سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا‘‘ یہ کہتے ہوئے کہ ٹرمپ ’’کرسی پر براجمان ہیں اور اب ان کے پاس اسرائیل کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے‘‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button