دنیا

اسرائیلی ایٹمی ری ایکٹر ڈیمونا کی فعالیت اچانک معطل؛ ایران کے میزائل حملوں کے اثرات

شیعہ نیوز: ذرائع کے مطابق ڈیمونا ری ایکٹر 18 جون سے بند ہے؛ اسرائیلی میڈیا نے پہلی بار وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر پر ایرانی میزائل حملے کا اعتراف کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ایٹمی ری ایکٹر "ڈیمونا” کی سرگرمیاں اچانک 18 جون سے مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں، جب کہ اس معطلی کی وجوہات یا دورانیے کے بارے میں کسی قسم کی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

بغداد الیوم اور دیگر ذرائع کے مطابق صحرائے نقب میں واقع یہ ایٹمی تنصیب، جو 1950 اور 1960 کی دہائی میں فرانس کے تعاون سے قائم کی گئی تھی، طویل عرصے سے اسرائیل کی حساس ترین جوہری سرگرمیوں کا مرکز رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی ایشیا میں کچھ بڑا ہونے والا ہے، واشنگٹن میں دو بڑے شیطانوں کی ملاقات پر تجزیہ نگاروں کی رائے

اسرائیلی میڈیا میں پہلی بار ایرانی میزائل حملے کی تباہ کاریوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔ روزنامہ «ممون» نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حالیہ ایرانی جوابی حملے میں اسرائیلی وزارت جنگ کا ہیڈکوارٹر «الکریاه» براہ راست میزائلوں کا نشانہ بنا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی میزائلوں نے انتہائی درستگی کے ساتھ اس عمارت کی بالائی منزلوں کو نشانہ بنایا، جس سے نمایاں نقصان ہوا۔ اگرچہ اسرائیلی حکام نے میڈیا پر سخت سنسرشپ نافذ کر رکھی ہے، مگر متعدد دفاعی ذرائع نے اس حملے کو اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کی اسٹریٹجک ناکامی قرار دیا ہے۔

روزنامہ گارڈین نے بھی سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد پر تصدیق کی ہے کہ تل ابیب میں واقع اسرائیلی وزارت جنگ کی عمارت ایرانی حملے میں متاثر ہوئی۔

اسی تناظر میں ویب سائٹ "واللا” نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ایران نے براہ راست اسرائیلی فوجی مراکز اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ڈیمونا ری ایکٹر کی معطلی ممکنہ طور پر ایرانی حملوں یا ان کے بعد پیدا ہونے والے حفاظتی خدشات کا نتیجہ ہو سکتی ہے، اگرچہ اسرائیلی حکومت اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button