مشرق وسطی

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، القسام کے حملوں میں فوجیوں کے پرخچے اڑا دیے

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے غزہ پر اسرائیلی نازی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیت کے مسلسل 306 ویں روز بھی غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں گھسنے والی اسرائیلی فوجیوں کا مقابلہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں اب تک دشمن کے سینکڑوں افسر اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ سیکڑوں گاڑیوں کی مکمل یا جزوی تباہی کے علاوہ دسیوں ہزار فوجیوں کو زخمی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس مضبوط اور اس کی گہری جڑیں عوام میں ہیں، موسیٰ ابو مرزوق

القسام کے عسکری میڈیا نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے مشرق میں، بدھ کے روز الفراحین کے علاقے میں دشمن کے فوجیوں کے خلاف "الفراحین 2” گھات لگائی اور "سجیل” ڈیوائس کے دھماکے کے مناظر شائع کیے ہیں۔

القسام کے ایک سرکردہ ذرائع نے الجزیرہ نیوز چینل کو بتایا کہ خان یونس کے حملے میں استعمال ہونے والا "سجیل” آلہ طوفان الاقصیٰ کے دوران تیار کیا گیا تھا۔ اس میں 750 شیل تھے۔ القسام مجاہدین نے فوجیوں کے جسم کے اعضاء اس جگہ پر بکھرے ہوئے دیکھے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button