دنیا

اسرائیلی پارلیمنٹ کے سامنے نیتن یاہو کی فوری برطرفی کا مطالبہ

شیعہ نیوز : مقبوضہ قدس کے ہزاروں صیہونیوں نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ناکامی اور نیتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں مظاہرین نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے سامنے اکٹھا ہو کر اسرائیل میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں نیتن یاہو حکومت کی ناکامی، مقبوضہ سرزمین کی نا گفتہ بہ صورتحال کے خلاف اور اسی طرح مالی بدعنوانیوں میں ملوث نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر نیتن یاہو تم کورونا پر کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہے اور نیتن یاہو ہمارے لئے باعث شرم ہے اور نیتن یاہو استعفیٰ دو کے نعرے درج تھے۔

صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو، مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزامات کے تحت صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو پر باضابطہ فرد جرم بھی عائد کردی ہے۔

نیتن یاہو کو ریاستی سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button