دنیا

اسرائیلی پائلٹوں کی حکم نہ ماننے کی دھمکی

شیعہ نیوز: اسرائیلی حکومت کے درجنوں ریزرو اور حاضر سروس پائلٹوں نے آپریشنل ڈیوٹی کرنے سے انکار کرنے کی دھمکی دی ہے۔

سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فضائیہ کے درجنوں پائلٹوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ پٹی سے صیہونی قیدیوں کو واپس نہ کیا گیا تو وہ نوکری چھوڑ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا ٹیرف، امریکہ کی 12 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی

ان پائلٹوں نے صہیونی قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے چاہے اسکی قیمت جنگ روکنا ہی ہو۔

صیہونی پائلٹوں نے اعلان کیا کہ جنگ جاری رکھنا صرف ذاتی اور محدود سیاسی مفادات کے لیے ہے اور یہ صیہونی حکومت کی سلامتی میں کوئی کردار ادا نہیں کررہی۔

ان کے بقول، جنگ جاری رکھنے سے عام شہریوں اور فوجیوں کو اپنی جانیں ضائع کرنا پڑیں گی اور ریزرو فورسز کمزور پڑے جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button