
تل ابیب میں غزہ جنگ کے خلاف مظاہرے، اسرائیلی پولیس کا وحشیانہ کریک ڈاؤن
شیعہ نیوز: ہزاروں یہودی آبادکاروں کا جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ، اسرائیلی پولیس نے مظاہرین کو طاقت سے منتشر کردیا۔
رپورٹ کے مطابق غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر نیتن یاہو حکومت کی جانب سے بڑھتے ہوئے مظالم اور غذائی قلت کے خلاف اسرائیل کے اندر عوامی بے چینی میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے ان مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جو غزہ پر جاری جنگ کے خلاف سڑکوں پر نکلے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : کوئی طاقت متحد لوگوں کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی، پزشکیان
تفصیلات کے مطابق یہ مظاہرے تل ابیب میں اس وقت شدت اختیار کرگئے جب ہزاروں یہودی آبادکاروں نے جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق، مظاہرین میں بڑی تعداد ان اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ کی تھی، جو غزہ میں حماس کے قبضے میں ہیں۔ مظاہرین نے وزیر اعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ جنگ فوری طور پر بند کی جائے اور قیدیوں کو آزاد کرایا جائے۔
اسرائیلی پولیس نے حسب معمول مظاہرے کو طاقت سے کچل دیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے، جن میں گرفتاریوں اور تشدد بھی شامل ہیں۔