اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں صیہونیوں کامسجد اقصیٰ پر حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں صیہونی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز50 صیہونی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
عبرانی زبان میں خبریں شائع کرنے والے اسرائیلی میڈیا کےمطابق کل جمعرات کے روز پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں 50 صیہونی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے۔
خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر صیہونی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ صیہونی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔ یہ سلسلہ روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہتا ہے۔