مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں کو باب الرحمہ سے باہر نکال دیا۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس چیف نے مسجد اقصیٰ کے عبادت کے علاقے باب الرحمہ کو خالی کرنے کا حکم جاری کے دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اپنے کمانڈر کے جاری کردہ حکم نامہ کے بعد مسلمان عبادت گزاروں کو زبردستی عمارت سے باہر نکال دیا۔

حالیہ ہفتوں میں پولیس فورس باب الرحمہ کے علاقے پر متعدد بار ہلہ بولا اور عمارت سے فرنیچر کو ضبط کر لیا۔

گذشتہ فروری میں بیت المقدس سے تعلق رکھنے الے شہریوں نے مسجد اقصیٰ کے عبادت کے علاقے باب الرحمہ کو دوبارہ کھولا جسے اسرائیلی پولیس نے 16 سال پہلے بند کر دیا تھا۔

مقبوضہ بیت المقدس کے رہنما باب الرحمہ پر اسرائیلی قبضے اور اسے یہودی مندر بنانے کا اسرائیلی ارادہ پہلے ہی بیان کر چکے ہیں جو مکمل اسلامی جگہ پر قبضے کا حصہ ہے جسے صیہونی ٹیمپل ماونٹ کا دعویٰ کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button