دنیا

اسرائیلی صدر ہرتزوگ نے استقامتی محاذ کے سامنے سرتسلیم خم کردیا

شیعہ نیوز: اسرائیلی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ نے غزہ پر حملوں کو نو مہینے گذرنے کے باوجود کوئی ہدف پورا نہ ہونے کے بعد فلسطینی استقامت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی، قیدیوں کا تبادلہ چاہتے ہيں کہا کہ غزہ سے صیہونی قیدیوں کو واپس لانا کابینہ کی ذمہ داری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں تقریباً 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، فلسطینی ہلال احمر

درایں اثنا تل ابیب کے عوام نے اسرائیلی وزيراعظم کے خلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی ، صیہونی مظاہرین نے تل ابیب میں مظاہرے کے دوران نیتن یاہو کابینہ کی تحلیل اور قیدیوں کی رہائی کے لئے حماس کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا مطالبہ کی ۔

تل ابیب کے کابلان روڈ پر مظاہرہ شدید ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ ہی شہر قدس ، حیفا ، قیساریہ اور صیہونی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button