اسلامی تحریکیں
اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی معاہدے سے بچنا چاہتے ہیں، حماس
شیعہ نیوز: حماس کے رہنما خلیل الحیا نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی معاہدے سے بچنا چاہتے ہیں۔ حماس کے رہنما کے مطابق دنیا یقین کرچکی ہے کہ معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے والے قتل عام چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ طاقت سے قیدیوں کی رہائی کے لیے مزید قتل عام کی پالیسی ناکام ثابت ہوئی۔ خلیل الحیا نے کہا کہ حماس کسی ایسے معاہدے پر راضی نہیں ہوگا، جو جارحیت کو نہ روکے۔ ایسے معاہدے پر راضی نہیں ہوں گے، جو غزہ میں اسرائیلی موجودگی کو جواز دے۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی میز پر ثابت قدم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔ خلیل الحیا نے کہا حماس امریکی صدر بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز کی توثیق کرتی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی معاہدے سے بچنا چاہتے ہیں۔