اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حماس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کسی قسم کی بات چیت یا پیش رفت کی سختی سے تردید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن موسیٰ دودین نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع ابلاغ میں آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

موسیٰ دودین کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کوششوں میں جمود کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ اسرائیلی ریاست کی ہٹ دھرمی اور غیرلچک دار رویے کے باعث قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ تعطل کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں اسیران کے تبادلے کے لیے اپنی شرائط پر عمل درآمد کرائیں گی۔

خیال رہے کہ سنہ 2014ء کی جنگ میں القسام بریگیڈ نے چار اسرائیلی فوجیوں کو جنگی قیدی بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ان کے حوالے سے مزید تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button