دنیا

اسرائیلی فوجی میدان چھوڑ کر بھاگنے لگے، کرائے کے فوجیوں کی بھرتی شروع

شیعہ نیوز:غاصب اسرائیلی فوجی غزہ کا میدان جنگ چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں اور اسرائیل نے اپنے فوجیوں کی جان بچانے کے لئے اپنی فوج میں کرائے کے فوجیوں کی بھرتی شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں جنگ کے لئے فرانس کے پرائیویٹ فوجی بھرتی کرلئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرائے کے فوجیوں کو ماہانہ 12 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔

اسپین کے ایک اخبار کے مطابق اسرائیل دیگر ممالک سے بھی پرائیویٹ فوجیوں کو بھرتی کرے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ پرائیویٹ فوجیوں کی بھرتی کا مقصد غزہ میں لڑائی کے باعث اسرائیلی فوجیوں کی جان بچانا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ میں غاصب اسرائیلی حکومت کی زمینی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک تحریک حماس کی جوابی کارروائی میں 35 غاصب فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

ادھر اسرائیل بلڈرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر ہیم فیگلن نے کہا ہے کہ ہم اس وقت ہندوستان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں کام کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 25٪ ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اسرائیل کو ہندوستان سے 50 ہزار سے ایک لاکھ کارکن لانے کی ضرورت ہے۔ اس سال مئی میں غاصب اسرائيل نے ہندوستان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کی بنیاد پر 42 ہزار ہندوستانیوں کو اسرائیل میں کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button