
اسرائیلی فوجیوں نے شام کے شہر قنیطرہ میں گورنر ہاؤس کو آگ لگا دی
شیعہ نیوز: خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوب مغربی شام میں قنیطرہ گورنر ہاؤس کو اسرائیلی فوجیوں نے آگ لگا دی اور علاقے میں وسیع پیمانے پر زرعی زمینیں تباہ کر دیں۔
عرب جرنل نیوز وب سائٹ نے سوشل میڈیا صارفین کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جمعرات کے روز غاصب اسرائیلی فوجیوں نے قنیطرہ صوبے میں گورنر کے دفتر کو آگ لگا دی، جبکہ دیہی علاقوں میں زرعی زمینوں کی وسیع پیمانے پر تباہی کا سلسلہ جاری رکھا۔
یہ بھی پڑھیں : ہم کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، ایڈمرل سیاری
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے ایسی ویڈیو کلپس شیئر کیں جن میں جنوبی شام کے قنیطرہ میں گورنر ہاؤس کی عمارت سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔
میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کئی دنوں سے "جباتا الخشب” کے علاقے میں زرعی اراضی اور جنگل کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے علاقے میں موجود شامیوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے۔
اس سے قبل بدھ کو بھی اسرائیلی فوج نے جباتا الخشب شہر میں بڑے پیمانے پر زرعی اراضی کو تباہ کیا تھا۔