مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

تہران میں اسرائیلی جاسوس گرفتار

شیعہ نیوز: تہران پولیس نے حساس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہوئے اسرائیلی جاسوس کو گرفتار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تہران پولیس نے مشکوک حرکات پر ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تہران پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ایک شخص کو انٹیلی جنس نگرانی کے بعد صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانہ آمد، ایرانی شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم نے تہران کے بعض حساس مقامات کی لوکیشنز بھیجی ہیں اور بازار کی حالت اور اشیائے خورد و نوش کی تصویربرداری کی ہے۔

یہ شخص ملک دشمن نیٹ ورک اور صہیونی حکومت سے جڑا ہوا تھا۔

ملزم نے اپنے پیغامات میں صہیونی حکومت کے سربراہان سے اہم حکومتی اہلکاروں اور کلیدی مراکز کو نشانہ بنانے کی درخواست کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button