دنیا

ایران کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی، کیوبا کا انتباہ

شیعہ نیوز: کیوبا کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کی دھمکیوں سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔

رپورٹ مطابق کیوبا کے وزیر خارجہ برونو ایڈورڈو روڈریگیز پریلا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی اسرائیلی دھمکیوں سے دنیا کو خبردار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو کا گرفتاری وارنٹ امید کی کرن ہے، فرنچ اسلامک کونسل

انہوں نے ہسپانوی زبان میں شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ اس طرح کے اقدامات مغربی ایشیا میں تنازعات میں اضافے کا باعث بنیں گے، جس سے خطے اور دنیا میں نا امنی بڑھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے اشتعال انگیزی ممکن ہے کیونکہ اس حکومت کو اس کے حامیوں نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

پچھلے ہفتے، کیوبا کے وزیر خارجہ نے غزہ اور لبنان میں لوگوں کے قتل عام پر اسرائیل کو کھلی چھوٹ دئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کو مغربی ایشیا خاص کر فلسطین میں جاری نسل کشی ختم کرنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button