اسرائیلی وفد کی شرکت، اردن میں بین المذاہب کانفرنس منسوخ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اردن کی حکومت نے عوامی حلقوں کے دباؤ پر عمان میں اعلان کردہ بین المذاہب کانفرنس اسرائیلی وفد کی ممکنہ شرکت کی وجہ منسوخ کردی۔
رپورٹ کے مطابق یہ کانفرنس 21 سے 23 نومبر کے درمیان عمان میں منعقد ہونا تھی۔
اطلاعات کے مطابق اردنی وزارت داخلہ نے اسرائیل مخالف حلقوں کی طرف سے سخت دبائو کے بعد بین المذاہب کانفرنس منسوخ کردی۔
اردنی حکومت کی طرف سے کانفرنس کی منسوخی کی وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہےکہ کانفرنس اسرائیلی وفد کی شرکت کی وجہ سے عوامی حلقوں اور اسرائیل مخالف تنظیموں کی طرف سے دباؤ کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہے۔
سینیر اردنی صحافی رضا یاسین کا کہنا ہے کہ عمان میں بین المذاہب کانفرنس کی منسوخی کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب تیونس کے وفد نے اسرائیلی وفد کی شرکت کی وجہ سے اس کانفرنس میں شرکت کا بائیکاٹ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل مخالف وکلاء کی طرف سے اردن کی حکومت پرمسلسل دباؤ ڈالا جاتا رہا ہے کہ وہ اسرائیلی وفد کی شرکت کی وجہ سے کانفرنس منسوخ کردے۔