مشرق وسطی

اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں کی غزہ پٹی پر بمباری

شیعہ نیوز: اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں اور کئی ایکڑ پر محیط فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس پر حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری غزہ کی جانب سے اسرائیل پر ایک راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی۔ راکٹ کو اسرائیل کے دفاعی نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button