
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
مشرقی لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری
شیعہ نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے مشرقی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
الآن ویب سائٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے مشرقی لبنان کی پہاڑیوں میں واقع بقاع کے جنتا کے مضافات میں الشعرہ کے علاقے پر تین بار حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ
رشا ٹوڈے نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگي ہیلی کاپٹروں نے ان علاقوں کی فضا میں کم اونچائي پر ، اور شام کی سرحد کے قریب ہرمل تک پروازیں کیں۔
اس ٹی وی چینل نے یہ بھی بتایا کہ صیہونی حکومت نے ان علاقوں کو تین بار جارحیت کا نشانہ بنایا جبکہ ماسا کے مضافاتی علاقوں کو بھی ٹارگٹ کیا۔