مشرق وسطی

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا جنوبی دمشق پرحملہ،2 فوجی اہلکار شہید اور7 زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جنوبی دمشق پر اسرائیلی حملے کی فوری جوابی کارروائی کی گئی اور متعدد اسرائیلی میزائل فضامیں ہی ناکارہ بنا دیے گئے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ رات شام کی فوج نے دمشق کے جنوب میں اسرائیلی فضائی اور میزائل حملوں کو پسپا کردیا۔

سانا نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے متعدد میزائلوں کو روک کر فضا میں ہی تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، اسرائیل نے مقبوضہ گولان کے علاقے جبل الشیخ سے جنوبی دمشق پر حملہ کیا۔

شام کے ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی دشمن نے پیر کی رات مقامی وقت کے مطابق 22:40 پر مقبوضہ گولان سے فضائی حملہ کیا؛ تاہم شامی فوج نے متعدد میزائلوں کو اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں شامی فوج کے دو اہلکار شہید اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button