مشرق وسطی

اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنان فضائی حدود کی خلاف ورزی

شیعہ نیوز:غاصب صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کی فضائی حدود میں جارحیت کا ارتکاب کیا۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کو لبنان کے مختلف علاقوں خاص طور سے حاصبیا، العرقوب اور جبل الشیخ کی چوٹیوں پر فضا میں متعدد بار جاسوسی کی پروازیں انجام دیں ۔

لبنان کی حدود میںصیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جارحیت کے باوجود وہاں تعینات اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج یونیفل نے کوئی ایکشن نہیں لیا  –

یاد رہے کہ 2006 میں سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 پاس ہونے کے بعد لبنان کی 33 روزہ جنگ ختم ہوئی تھی اور اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ صیہونی حکومت سے کہا گیا ہےکہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن صیہونی حکومت سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پروا کئے بغیر لبنان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے-

لبنان نے ہمیشہ عالمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو اس طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرنے سے باز رکھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button