مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
اسرائیل کے وزیر اعظم کا راکٹوں سے استقبال
شیعہ نیوز: غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فوج کے عبری زبان کے ترجمان آویخای ادرعی نے کہا ہے کہ غزہ سے مقبوضہ جنوبی فلسطین کے علاقے بئر السبع میں راکٹ داغا گیا، تاہم انہوں نے دعوی کیا کہ اس راکٹ کو کھلی فضا میں داغا گیا تھا اس لئے اس کا صیہونی اینٹی ایر کرافٹ نے پیچھا نہیں کیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے عبری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ راکٹ داغے جانے کے بعد غزہ کے اطراف میں خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں گونجنے لگیں۔ یہ راکٹ ایسے میں داغا گیا کہ جب غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو بئر السبع کے علاقے کے دورے پر تھے۔