دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان پر اقوام متحدہ کو تشویش

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مغربی کنارہ کے معاملہ پر اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے ارادے اور بیان پر تشویش ظاہر کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بدھ کو ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئےکہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اس بیان پر تشویش ظاہر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے تو اپنے پہلے قدم کے طور پر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کی تمام بستیوں اور دیگر علاقوں پر اسرائیل کا قبضہ قائم کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان پرعالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور اسرائیلی وزیراعظم کے اس بیان کو ان کی انتہا پسندانہ سوچ کا غماز قرار دیا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button