مشرق وسطی

اسرائیلوں نے فلسطینی مظلومیں پر دھاوا بول دیا،227 زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صیہونی حکومت کے باوردی دہشتگردوں نے ایک بار پھر فلسطینیوں پر دھاوا بول کر انہیں جارحیت کا نشانہ بنایا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے کل رات نابلس کے علاقوں "بیتا” اور "بیت دجن” میں ایک بار پھر فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل داغے اور ربر کی گولیاں فائر کر کے 227 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ جبکہ فلسطینیوں نے صیہونی جارحین پر پتھراو کیا۔

واضح رہے کہ کچھ مہینوں سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف غرب اردن اور دوسرے علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں جن پر ہر بار صیہونی فوجی حملہ کرتے ہیں۔

خود ساختہ صیہونی حکومت کے روز افزوں جرائم کے باوجود فلسطینی عوام کی جانب سے استقامت و مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے اور سبھی فلسطینی اپنی مقبوضہ سرزمین کی مکمل آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button