مشرق وسطی

اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی شنگھائی تعاون کونسل میں بازگشت

شیعہ نیوز: ایران نے شنگھائی تعاون کونسل میں اسرائیل کے خلاف سفارتی سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے موثر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے ہیں۔

بیجنگ پہنچتے ہی انہوں نے کہا کہ میرا یہ دورہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 25ویں اجلاس میں شرکت کے لیے ہے، جو کل چین کے شہر تیانجین میں چینی میزبانی میں منعقد ہوگا۔ شنگھائی تعاون تنظیم آہستہ آہستہ عالمی سطح پر اپنا مقام بنا رہی ہے اور علاقائی دائرے سے نکل کر عالمی مسائل، خاص طور پر اقتصادی، سیاسی اور سلامتی کے شعبوں پر بھی توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے امریکہ و اسرائیل کو شکست دی، زمام اختیار اب ایران کے ہاتھ میں ہے، محمود قماطی

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں مختلف شعبوں میں شنگھائی تنظیم کی ترقیاتی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس کے علاوہ عالمی سطح پر اہمیت کے حامل مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

عراقچی نے کہا کہ اجلاس کے موقع پر دو طرفہ ملاقاتوں کا بھی موقع ہوگا، جن میں چینی وزیر خارجہ کے ساتھ اہم ملاقات شامل ہے جو موجودہ حالات کے پیش نظر خصوصی اہمیت رکھتی ہے، اسی طرح روسی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوگی۔ دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بھی دو طرفہ اور علاقائی موضوعات پر گفتگو ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی پرامن جوہری تنصیبات اور عوامی املاک پر صہیونی اور امریکی حملے پر دنیا کی تقریباً تمام بین الاقوامی و علاقائی تنظیموں نے مذمت کی ہے۔ 120 سے زائد ممالک نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

عراقچی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے بھی بروقت قابل قدر بیان جاری کیا، اور کل کے اجلاس میں عمومی مباحث میں یہ معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button