مشرق وسطی
حزب الله کے شہداء کی آخری رسومات پر اسرائیل کا حملہ
شیعہ نیوز: آج دوپہر کو لبنان کے مقامی ذرائع نے خبر دی کہ صیہونی فوج نے "حزب الله” کے شہداء کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران حملہ کر دیا۔ یہ حملہ اُس وقت ایک ڈرون کے ذریعے انجام دیا گیا جب مقامی افراد ایک شہید کا نماز جنازہ ادا کر رہے تھے۔ لبنانی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیل نے ایک ڈرون کے ذریعے مقاومت اسلامی کے ایک شہید کی نماز جنازہ ادا کرنے والے افراد کو ایک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے منگل کے روز جنوبی لبنان میں ایک سرکاری اسکول "یاطر”پر میزائل سے حملہ کیا گیا۔ یہ میزائل اسکول کے پرنسپل کی گاڑی کو جا لگا۔ تاہم خوش قسمتی سے میزائل لگنے سے قبل ہی پرنسپل اس گاڑی سے جا چکے تھے۔