اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، غزہ میں 70 فیصد مکانات مکمل تباہ
شیعہ نیوز: غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 70 فیصد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی بمباری میں غزہ کے تاریخی مقامات 200 سے زائد تاریخی ثقافتی و آثار قدیمہ کے مقامات بھی تباہ ہوئے ہیں۔ وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 439,000 گھروں میں سے تقریباً 300,000 گھر اسرائیلی حملوں سے تباہ ہو چکے ہیں۔ سیٹلائٹ کی تصاویر کا تجزیہ کرتے ہوئے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی پر گرائے گئے 29,000 بموں کے ذریعے رہائشی علاقوں، گرجا گھروں، ہسپتالوں اور شاپنگ مالز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور تمام شہری انفراسٹرکچر کو اس حد تک نقصان پہنچا ہے کہ ان کی مرمت نہیں کی جا سکتی۔ غزہ میں جاری جارحیت دوسری جنگ عظیم میں جرمنی پر اتحادیوں کی بمباری سے ہونے والی تباہی کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری میں اب تک 21,500 سے زیادہ افراد شہید اور 55,000 زخمی ہو چکے ہیں۔