مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر اسرائیل کی وحشیانہ حملہ، 800 سے زائد شہید

شیعہ نیوز:قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے، صیہونی افواج کے اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بیت المقدس پر قابض فوج کی اس ہسپتال پر بمباری کے نتیجے میں اب بھی سینکڑوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر اور سیکڑوں طبی عملہ شہید ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر غزہ میں طبی امداد کے لیے محفوظ راستہ کھولیں۔انہوں نے یہ کہا کہ غزہ کی پٹی میں الشفا کلینک کی بجلی بھی مکمل طور پر منقطع کر دی گئی ہے۔خیال رہےکہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل بھی اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button