دنیا

اسرائیل کا اعتبار اور حیثیت ڈھل رہی ہے، نفتالی بینیٹ

شیعہ نیوز: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے صیہونی کابینہ کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتی و میڈیا محاذ پر اسرائیل کا اعتبار اور حیثیت ڈھل رہی ہے اور کابینہ کے وزراء احمقانہ بیانات دے کر اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

نفتالی بینیٹ نے کہا کہ سفارتی اور میڈیا کے محاذ پر اسرائیل کا اعتبار اور حیثیت ڈھ رہی ہے، جیسا کہ 7 اکتوبر 2023 کو ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی ضمیر کی آواز، گوترش کا اسرائیلی اقدامات پر سخت ردعمل

سابق صیہونی وزیر اعظم نے کہا کہ کابینہ کے ارکان اسرائیلیوں سے سیاسی پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش میں احمقانہ بیانات دے رہے ہیں (جیسا کہ ہم غزہ کو تباہ کر دیں گے یا غزہ پر ایٹم بم گرا دیا جائے)، ان بیانات کی باز گشت امریکہ ہورہی ہے جن سے اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہ بیانات ہمیں شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ہمیں جلد از جلد کابینہ کو تبدیل کرنا چاہیے۔

بینیٹ نے اسرائیلی فوجی اور سیاسی رہنماؤں کو خبردار کیا کہ غزہ میں جنگ کو طول دینا، گویا ہمارے پاس پوری دنیا کے برابر وقت ہے، ہمیں بہت نقصان پہنچا رہا ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ تقریباً 2 سال گزرنے کے بعد بھی حماس ہمارے لیے شرائط طے کر رہی ہے؟ اس بحران سے نکلنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اس فسادی کابینہ کو بدل کر ایک نئی راہ کا آغاز کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button