اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کا ہدف صرف حماس نہیں بلکہ فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے، منیر اکرم

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ممکن بنائے۔

جنرل اسمبلی سے خطاب میں منیر اکرم نے کہا کہ دنیا فلسطینیوں کے یک طرفہ قتل عام پر توجہ دے، انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کا ہدف صرف حماس کا خاتمہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا ہدف فلسطینیوں اور فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے، اسرائیل اب تک 25 ہزار ٹن بارود غزہ پر برسا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے لیس کرار ڈرون مغربی ایران کے ایئر ڈیفنس کے حوالے کردیا گیا

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ ہیروشیما اور ناگاساکی پر جو ایٹم بم گرائے گئے، اتنا بارود غزہ پر برسایا جا چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں ذمے دار دونوں فریقوں کو ٹھہرایا جائے، اگر حماس کو مورد الزام ٹہرایا گیا اور اسرائیل کو ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا تو اس سے اسرائیل کو جنگ جاری رکھنے کا جواز مل جائے گا کہ وہ فلسطینیوں پر موت مسلط کرنے کا عمل جاری رکھے۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ اگر لوگوں کو آزادی اور عزت کا حق نہ دیا جائے، انہیں ذلت کا سامنا کرنے پر مجبور کیا جائے، کھلی جیل میں رکھا جائے، جہاں انہیں جانوروں کی طرح مار دیا جائے تو وہ یقینی طور پر غصے میں آئیں گے۔

اپنے خطاب میں منیر اکرم نے مزید کہا کہ ایسی صورت حال میں وہ لوگ ایسا ہی سلوک کریں گے، جیسا ان کے ساتھ کیا گیا ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button