پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کا ناجائز وجود مشرق وسطیٰ کےساتھ عالمی امن کےلئے سب سے بڑا خطر بن چکا ہے ,علامہ سید ساجد علی نقوی

شیعہ نیوز:شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں اسرائیل کا ناجائز وجود مشرق وسطیٰ کے ساتھ عالمی امن کےلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکاہے، اقوام متحدہ کی جانب سے اسی سال میں دوسری بار بڑی چشم کشا رپورٹ آنے سے واضح ہورہاہے کہ کس طرح ناجائز ریاست مظلوم عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں کررہی ہے، کمیشن آف انکوائری کی رپورٹ نے وہ سب عیاں کردیا جس بارے ہم عرصہ سے متوجہ کرتے آرہے ہیں،جمعہ یوم احتجاج کے طور پر منایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اقوام متحدہ کی غزہ میں کشیدگی کی تحقیقات کےلئے اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری کی رپورٹ ، بیت المقدس پر 6دہائیاں قبل ناجائز و ظالمانہ فوجی قبضے کے دن پر یوم مذمت کے موقع پر اپنے پیغام و ردعمل میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علا مہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ جمعہ یوم احتجاج کے طور پر منایا جائے۔ خطبات جمعہ میں بھارتی سیاستدانوں کی جانب سے کہے گئے گستاخانہ ریمارکس کے ساتھ کشمیر وفلسطین میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف بھی قراردادیں منظور کی جائیں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ اقوا م متحدہ کے کمیشن آف انکوائری اب ان کی بھی آنکھیں کھولنے کےلئے کافی ہے جو اسے یکسر ایک خطے کا مسئلہ یا کسی خاص مذہب کا مسئلہ قرار دے کر نظر انداز کررہے تھے ، رپورٹ میں واضح طور پر کہہ دیاگیا اسرائیل پورے فلسطین پر قبضے کا خواہاں ہے اب اس رپورٹ کے بعد اس نام نہاد ”معاہدہ ابراہمی“ کا کیا جواز یا گنجائش باقی ہے ؟۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پوری اسلامی دنیا کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کا پرچار کرنیوالی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم انسانوں کو اس ظلم و ستم سے بچانے کےلئے آگے آئیں جبکہ اقوام متحدہ اس رپورٹ کی روشنی میں دیگر عملی اقدامات بھی یقینی بنائے اور اپنا مسلسل کھونے والے مقام کو بحال کرنے کےلئے اقدامات اٹھائے کیونکہ بقول اقوام متحدہ کے ”شیطانی ریاست“ یہ ناجائز ریاست مشرق وسطیٰ کے ساتھ پورے عالمی امن کےلئے سب سے بڑا خطرہ ہے اس ناجائز ریاست کو دہشت گرد ریاست کے طور پر ڈکلیئر کرنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button