دنیا

اسرائیل کی جنوبی لبنان میں دراندازی، جنگ بندی کمیٹی خاموش تماشائی!

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت لبنان جنگ بندی کی نگران کمیٹی کی خاموشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی لبنان میں دراندازی شروع کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر نگران کمیٹی کی خاموشی سے قابض حکومت کو مزید جارحیت کی جرات ملی ہے۔

صیہونی فوجیں جنوبی لبنان کے علاقوں "القنطرہ”، "وادی الحجیر”، "عدشیت القصیر”، "قبریخہ”، "تولین” اور "وادی السلوقی” میں داخل ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام، ترکی اور امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی

صیہونی فوج نے مذکورہ علاقوں کے مکینوں کو جبری بے دخل کرکے اقوام متحدہ کی امن فوج کے لبنانی اہلکار کو بھی اغوا کر لیا ہے۔

اس دوران صیہونی طیاروں نے لبنان کے فضائی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی علاقوں کے اوپر پرواز کی۔ تاہم لبنانی فوج نے صہیونی جارحیت کے بعد ان علاقوں میں اپنی نفری میں اضافہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان جنگ بندی معاہدے کے ثالث ممالک پر مشتمل نگران کمیٹی اسرائیلی حکومت کی بیروت کے خلاف جارحیت کو روکنے میں مکمل طور ناکام ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button