مشرق وسطی

اسرائیل کا آئرن ڈوم فیل،استقامت کے جوابی حملوں میں 8 صیہونی زخمی

شیعہ نیوز:اسلامی استقامتی محاذ کے جوابی راکٹ حملوں کا مقابلہ کرنے میں اسرائیل کا آئرن ڈوم (Iron Dome) ناکام رہا اور ان راکٹ حملوں میں زبردست خبری سینسر شپ کے باوجود اب تک 8 صیہونیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے صیہونیوں کو اسوتا اور برزیلای ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

استقامت کے راکٹ حملوں سے صیہونیوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے اور وہ محفوظ مقامات اور بنکروں میں پناہ لینے کے لئے نکل بھاگے۔

اسرائیل کی غاصب حکومت نے صیہونیوں کیلئے ’عسقلان‘، ’ڈیمونه‘، ’بئر السبع‘ اور ’یفنه‘ بنکرز اور پناہ گاہوں کو کھول دیا ہے۔

غزہ پر حملے اور فلسطینی کمانڈر کی شہادت کے بعد استقامتی محاذ نے غزہ کے اطراف میں واقع صیہونی کالونیوں اور تل ابیب پر 160 راکٹ داغے ۔ جس کے بعد تل ابیب میں خطرے کے سائرن کی آوازیں بلند ہوئیں۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب و جابر صہیونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کے غزہ کی پٹی پر حملے میں، اب تک 12 افراد شہید اور 80 زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں جہاد اسلامی کی فوجی شاخ قدس (سرایا القدس) اسکواڈ میں شمالی غزہ بریگیڈ کا ایک کمانڈر ‘تیسیر الجباری ‘ اور 5 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button