دنیا

حیفا میں اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم

شیعہ نیوز: ایران کے ممتاز جوہری سائنسداں محسن فخری زادہ پر قاتلانہ حملے اور ان کی شہادت واقع ہوجانے کے بعد اسرائیل نے حیفا میں اپنا آئرن ڈوم سسٹم قائم کر دیا ہے۔

اس سے قبل غاصب صیہونی حکومت نے اپنی فوج کو مکمل چوکس اور دنیا کے مختلف ملکوں میں اسرائیل کے سفارت خانوں میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے۔

دریں اثنا غاصب صیہونی حکومت کے ایک سیکورٹی ماہر نے کہا ہے کہ انٹیلیجینس ادارے موساد نے پہلے سے سوچے سمجھوتے منصوبے کے تحت اپنی ایک کاروائی کے تحت ایران کے جوہری سائنسداں محسن فخری زادہ کا قتل کر دیا۔

العربیہ کی منگل کے روز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سیکورٹی ماہر اور موساد کے سابق افسر یوسی میلمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی طرح کی تصدیق یا تردید سے قطع نظر فخری زادہ کا قتل موساد کا کام ہے اور یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ اسرائیل نے اس قسم کا اقدام کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button