اسرائیل کی امریکہ سے جنوبی لبنان سے انخلاء ملتوی کرنے کی درخواست!
شیعہ نیوز: صیہونی میڈیا ذرائع نے قابض رژیم کی جنوبی لبنان سے انخلاء ملتوی کرنے کے لیے امریکہ سے درخواست کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت نے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان سے فوجی انخلاء کو مزید ایک ماہ کے لیے ملتوی کرے۔
اسرائیلی حکومت کے چینل 13 نے رپورٹ دی ہے کہ نیتن یاہو کابینہ نے امریکی حکومت سے کہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان کے 5 علاقوں میں قابض فوج کی موجودگی کی مدت بڑھائے۔
یہ بھی پڑھیں : “IJAN” دنیا کی سب سے بڑی صیہونیت مخالف یہودی تنظیم/تشکیل اور اہم مقاصد
دوسری جانب ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اسرائیل پر اگلے اتوار تک لبنان کی سرحدوں سے انخلاء کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
اگلے سوموار کو اسرائیلی فوج کے لیے لبنان کی سرحدوں سے انخلاء کے لیے دی گئی 60 دن کی مہلت ختم ہو جائے گی۔
ادھر لبنان کی حزب اللہ نے صیہونی رژیم کو ملک کی سرحدیں خالی نہ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف خبردار کیا ہے۔