
اسرائیل کا مغربی کنارے میں مہلک طاقت کا استعمال خطرناک ہے، اقوام متحدہ
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ قابض اسرائیلی افواج غرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف "مہلک‘‘ جنگی طریقوں کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ان طریقوں میں لوگوں ہلاکت، زخمی یا بے گھر کیے جانے کے حربے شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے ایک بیان میں کہا کہ "اسرائیلی فوج نے اب طولکرم شہر میں اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں حالانکہ جنین میں یہ آپریشن بھی جاری ہے”۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں نسل کشی کی جنگ کا 334 واں روز، امریکی مدد سے قتل عام جاری
انہوں نے مزید کہا کہ "اقوام متحدہ نے گذشتہ ہفتے کے دوران بیس سے زائد اموات ریکارڈ کیں جن میں بچے بھی شامل تھے”۔
یواین رابطہ دفتر نے وضاحت کی کہ نور شمس پناہ گزین کیمپ میں 13,000 افراد کو پانی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا، پانی کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات ہیں۔ سیوریج لائنیں تباہ ہوگئیں۔
بدھ کی صبح قابض افواج نے ایک فوجی آپریشن شروع کیا جسے 2002ء میں آپریشن ڈیفنس شیلڈ کے بعد سب سے بڑا آپریشن قرار دیا گیا ہے۔