مشرق وسطی

اسرائیل کی بدترین نسل کشی فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل نہیں کر سکی، ایران

شیعہ نیوز:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قابض فوج کے ہاتھوں پچھلے 15 مہینوں کی نسل کشی فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل نہیں کرسکی۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے جبری بے دخلی کا صیہونی امریکی منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء کونسل رہنماؤں کی علی امین گنڈاپور کے مشاورتی اجلاس میں شرکت

انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر مزید لکھا کہ ایک عرصے سے فلسطین کے خاتمے کا منصوبہ امریکہ کی مالی، سیاسی، عسکری حمایت سے قابض رجیم کے مذم ایجنڈے کا حصہ رہا ہے، تاہم انہیں ہر بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی قابض فوج کی 15 ماہ کی نسل کشی فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل نہیں کر سکی ہے، سیاسی دھمکیوں اور ڈیموگرافک تبدیلیوں کے ذریعے فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ سرزمین فلسطینیوں کی ہے اور انہوں نے اس کی آزادی اور اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے ناجائز صیہونی قبضے کے خلاف مزاحمت کے ذریعے بھاری قیمت ادا کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button