
اسرائیل نے میڈلین کے عملے کو ڈی پورٹ کرنے کے لئے بن گورین ہوائی اڈے پر منتقل کر دیا
شیعہ نیوز: اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی پانیوں میں قبضے میں لیے جانے والے بحری جہاز میڈلین کے مسافروں کو ان کے متعلقہ ممالک کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے بن گورین ایئرپورٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
قابض رژیم نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی حامی کارکنوں کو ملک بدری کی شرائط پر دستخط کرنا ہوں گے۔ بصورت دیگر، ان کا عدالتی ٹرائل ہوگا۔
ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بیان میں اسرائیلی فوج کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ جہاز غزہ کی پٹی کی غیر قانونی ناکہ بندی کو توڑنے کے لیے ایک انسانی مشن کا حصہ تھا۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کشتی غیر مسلح شہریوں کو انسانی ہمدردی کے مشن پر لے جا رہی تھی اور اس پر قبضہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
اس بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ایک قابض طاقت کے طور پر، اسرائیل بین الاقوامی قانون کے تحت غزہ میں خوراک اور ادویات تک شہریوں کی رسائی کو یقینی بنانے کا پابند ہے۔