اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
شیعہ نیوز : مشرقی بیت المقدس شہر میںایک فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔
صیہونی حکومت کے فوجیوں نے دعوی کیا کہ یہ فلسطینی نوجوان، اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا جسے گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔
اسرائیلی فوجی بے بنیاد بہانوں سے آئے دن فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
کچھ عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کے بعد عالم اسلام خاص طور پر فلسطین میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے منگل کی شام غزہ کی پٹی کے مشرق میں سرحدی باڑ عبور کرنے کے بعد دو فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
عبرانی میڈیا کے مطابق دو فلسطینیوں نے مشرقی غزہ میں حفاظتی باڑ کو عبور کیا اور انہیں 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں ایک بستی کے قریب واقع ایک علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
سرحدی باڑ کے ذریعے اسرائیل میں دراندازی کی اسی طرح کی کوششوں کے دوران صیہونی فوج پہلے ہی متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرچکی ہے۔