مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

استقامت کا جذبہ آنے والی نسلوں تک منتقل کیا جائے: رہبر معظم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پیر 13 جنوری 2020 کو بوشہر کے 2 ہزار شہداء کی یاد منانے والی کمیٹی کے ارکان سےملاقات کی۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس ملاقات میں بوشہر کے علاقے کو حساس اور اہم عسکری افتخارات کا حامل قرار دیتے ہوئے فرمایا بوشہر برسہا برس تک اس علاقے میں استعماری طاقتوں کی موجودگی کی وجہ سے دشمنوں کےخطرات میں گھرا ہوا تھا تاہم علمائے کرام کی ہدایت و راہنمائی اور رئیس علی دلواری جیسے عالی مرتبہ شہیدوں کی فداکاری سے یہ پوری طاقت سے ان جارحیتوں کےمقابل ڈٹ گیا۔

انہوں نے فرمایا بوشہر سے دلواری، مہدوی، عاشوری اور گنجی جیسے شہداء اٹھ کر سامنے آئے جو اس علاقے میں اسلام کی جہادی اور انقلابی فکر و سوچ اور آنے والی نسلوں میں اس حقیقت کی تکرار کی عکاسی کرتا ہے۔ آپ نے فرمایا آپ ایسا کام کیجیے کہ ان گرانقدر شہداء اور شخصیات کی یاد آئندہ نئی نسلوں کے ذہن میں راسخ ہو جائے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے جارح انگریزوں کے خلاف جہاد میں وطن کی سرحدوں کے محافظ اور مجاہد شخصیت یعنی رئیس علی دلواری کی شجاعت و بہادری اور اسی طرح نادر مہدوی جیسی شخصیت کوبین الاقومی سطح کی شخصیت کے طور متعارف کرانے کی بےپناہ گنجائش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ افسوس بعض اوقات حتی ان ممتاز شخصیات کا نام بھی نئی نسل کے لیے ناآشنا ہے جبکہ تشہیراتی اداروں کو چاہیے کہ وہ عظیم جہادی شخصیات کو نمایاں کر کے جہاد کی سوچ کو فروغ دیں اور اسے گہرائی بخشیں۔

انہوں نے اس حقیقی جذبے کو عام کرنے پر تاکید کی اور فرمایا کہ نجات کا واحد راستہ شہدا کے راستے کو جاری رکھنا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ 80 ملین افراد پر مشتمل ایران جیسے ملک کے انتظام کو جس کے پاس توانائی، معدنیات، مختلف قسم کے وسائل و امکانات موجود ہیں اور وہ حساس اور اہم جغرافیائی پوزیشن اور موسمیاتی تنوع کا حامل ہے اور دوسری طرف بڑی طاقتوں کی لالچی نظریں اس پر گڑی ہوئی ہیں، اسے میں اپنے کام اور جہاد کے ساتھ چلانا چاہیے تاکہ اس کی عزت پامال نہ ہو، البتہ آج اسلامی انقلاب کی برکت سے ایرانی قوم ڈٹ کر کھڑی ہے تاہم استقامت و جہاد کا جذبہ اس طرح کوٹ کوٹ کر بھرا جائے کہ آئندہ نسلوں کا قطعی اور یقینی راستہ بن جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button