مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

استقامتی محاذ کا راستہ پوری عظمت کے ساتھ جاری رہے گا، قاآنی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈرآیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ استقامتی محاذ کا نورانی راستہ پوری عظمت و شوکت کے ساتھ جاری رہے گا۔

سپاہ قدس کے نئے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے جمعرات کوآیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نام اپنے پیغام میں سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تعزیت و تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد پوری دنیا میں جس طرح سے وسیع پیمانے پر احتجاجی جلوس نکالے گئے ہیں وہ عالمی استکبار کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی وسیع حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

جنرل اسماعیل قاآنی نے امریکی دہشت گردوں سے سپاہ پاسداران کی جانب سے سخت انتقام لئےجانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ عراق اور خطے سے امریکی فوجوں کو باہرنکالنے کے لئے عراقی پارلیمنٹ کے فیصلہ کن بل اور خطے کی اقوام کے ارادوں کی تکمیل میں انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے مختلف شہروں میں شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جلوس جنازہ میں لوگوں کی پرشکوہ اور تاریخی شرکت نے ایک مکمل انقلابی ملک کی عظمت کو دشمن کے سامنے پوری طرح سے پیش کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button